اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کے بین گوریان ایئرپورٹ پر 3 نجی طیاروں کو نقصان

تل ابیب(اے ون نیوز) اسرائیل کی ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ تل ابیب کے قریب بین گوریان ایئرپورٹ پر کھڑے3 نجی طیارے ایرانی میزائلوں کے حملے کی زد میں آکر ’’شدید‘‘ متاثر ہوئے ہیں۔

یہ میزائل اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضاء میں ہی تباہ کیے گئے تھے تاہم اس کے ملبے سے طیاروں کو نقصان پہنچا۔

’’رائٹرز‘‘ کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ نقصان گزشتہ چند دنوں کے دوران ہوا تاہم، طیاروں کے مالکان کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی قیادت میں شروع ہونے والے فضائی حملوں کے بعد سے جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر میزائل برسائے۔

اسرائیل کے اس اہم ترین فضائی گیٹ وے پر تجارتی پروازیں معطل ہیں تاہم اسرائیلی فضائی کمپنیاں بیرونِ ملک پھنسے ہوئے شہریوں کی واپسی کے لیے پروازیں چلا رہی ہیں۔اس کے علاوہ، یہاں سے بیرونِ ملک جانے والی پروازیں بھی محدود ہیں جبکہ بین گوریان ایئرپورٹ اسرائیلی اور امریکی افواج کے استعمال میں بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button