
یو اے ای(اے ون نیوز)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ایران حملوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 109 افراد گرفتار کرلیا گیا۔
اماراتی حکام نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر زیرو ٹالرنس کا اعلان کر رکھا ہے، ابوظبی پولیس کئ مطابق جھوٹی معلومات سے عوام میں خوف پھیلا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے ائیر ڈیفنس سسٹم کی ویڈیوز شیئر کیں، کچھ افراد نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جعلی دھماکوں کی ویڈیوز بنائیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت امارات نے جعلی ویڈیوز کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز شئیر کرنے پر ایک سال قید اور بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اماراتی حکام نے غیر مصدقہ ویڈیوز اور پوسٹ شیئر کرنے پر سخت وارننگ دی ہے۔




