اہم خبریںتازہ تریندنیا

شام میں داعش اور القاعدہ کی تشکیل میں امریکی کردار بے نقاب

نیو یارک(اے ون نیوز)امریکی کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے والے جوکینٹ نے داعش اور القاعدہ کی تشکیل میں امریکا کے کردار کو بے نقاب کر دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ امریکا نے حکمت عملی کے تحت شام میں القاعدہ اور داعش جیسے پراکسی گروپس کو مسلح کیا اور ان پر انحصارکیا تاکہ اسرائیل کے جغرافیائی سیاسی مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ہماری قوم کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں تھا، ضمیر کے مطابق اس جنگ کی حمایت نہیں کرسکتا، یہ جنگ اسرائیل اور اس کی طاقتور امریکی لابی کے دباؤ پر شروع کی گئی، ایران کے خلاف جنگ کا جواز قانونی طور پر مبہم ہے۔

جو کینٹ کا کہنا تھا کہ امریکی قانون کے تحت جنگ شروع کرنےکے لیے فوری خطرے کا ہونا ضروری ہے۔

ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے جوکینٹ کا کہنا تھا کہ غلط معلومات نے آپ کے امریکا فرسٹ پلیٹ فارم کو نقصان پہنچایا، یہ وہی حکمت عملی ہے جو اسرائیلیوں نے ہمیں عراق کی تباہ کن جنگ میں گھسیٹنےکےلیے استعمال کی، عراق جنگ میں ہزاروں امریکیوں کی جانیں ضائع ہوئیں، ہم عراق جنگ جیسی غلطی دوبارہ نہیں کرسکتے، ایسی جنگ کی حمایت نہیں کرسکتا جس میں ہمارے لوگوں کی جانیں ضائع ہوں اورکوئی فائدہ نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button