اہم خبریںتازہ تریندنیا

کولمبیا میں 125 افراد کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ

کولمبیا(اے ون نیوز)کولمبیا میں 125 افراد کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی 130 طیار ے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ جہاز کے ملبےسے77 افراد کو ریسکیو کرلیاگیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

کولمبین ائیرفورس کمانڈر نے بتایاکہ طیارےمیں 114 مسافراور عملےکے 11 افراد سوار تھے، طیارے میں سوار افراد میں اکثریت فوجیوں کی تھی۔

طیارہ پرو کی سرحدکےقریب کولمبیا کےجنوبی ایمیزون ریجن سےروانہ ہواتھا، طیارہ مصروف شہری علاقےسےدو میل دور حادثےکا شکار ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننےکےلیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری فلیٹ کو جدید بنانےکے پلان میں مزید تاخیر نہیں ہونے دوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button