اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لودھراں کے قریب پشاور سے کراچی جانیوالی تیز گام کی کئی بوگیاں الٹ گئیں

لودھراں (اے ون نیوز) آدم واہن کے قریب تیز گام ٹرین کی کئی بوگیاں الٹ گئیں جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور سے کراچی جانیوالی تیز گام ایکسپریس کو بہاولپور اور لودھراں کے درمیان میں آدم واہن کے قریب حادثہ پیش آیا۔ بوگیوں کا ہک ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈبوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث انجن کے ساتھ جڑے ہوئے سات ڈبے آگے کی جانب نکل گئے جبکہ پیچھے موجود بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ، پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ڈبوں سے نکال رہی ہے۔ عید کی وجہ سے ٹرین میں کافی زیادہ رش تھا جس کی وجہ سے متعدد افراد کے ذخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button