اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران نے بطور ’تحفہ‘ 10 آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، ان پر پاکستانی جھنڈے تھے،ٹرمپ

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز کو خیر سگالی کی علامت کے طور پر گزرنے کی اجازت دی ہے۔

جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت بطور ’تحفہ‘ یہ ظاہر کرنے کے لیے دی کہ وہ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے۔

خیال رہے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ان کے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تاہم ایران نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق دونوں ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ جنگ بندی کے لیے 15 نکاتی امریکی مجوزہ منصوبہ اسلام آباد کے ذریعے تہران بھیجا گیا ہے۔

ایران نے گذشتہ روز اس منصوبے پر منفی ردِ عمل دیا تھا اور اس کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط رکھی تھیں۔

تاہم ٹرمپ جمعرات کو ایک بار پھر مذاکرات پر اصرار کرتے ہوئے نظر آئے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’تیل سے بھرے آٹھ تیل کے ٹیکرز (آبنائے ہرمز سے) گزرے۔‘

’میرے خیال میں ان (آئل ٹینکرز) پر پاکستانی جھنڈے تھے۔ میں نے کہا ہم ٹھیک لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔‘

اس کے بعد امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ماضی میں کہی گئی کسی بات پر معذرت بھی کی اور کہا ’ہم دو مزید جہاز (آئل ٹینکر) بھیج رہے ہیں اور پھر ان جہازوں کی تعداد 10 ہو گئی۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button