اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنےکا اعلان

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیات پر حملے مزید 10 روز تک روکنےکااعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کے برعکس ایران سے بات چیت جاری ہے اور ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں کی ڈیڈلائن 6 اپریل تک بڑھا رہا ہوں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ یہ اقدام ایرانی حکومت کی درخواست پر کررہے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی بھی لگادی کہ اگر جنگ بندی نہیں ہوئی تو ایران پر بے رحمی سے حملے کریں گے ، اگر ایران جوہری خواہشات سے دست بردار نہیں ہوا تو یہ جنگ ان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگی ، ایرانیوں کے پاس جنگ بندی کا موقع ہے ، جو ہوگا دیکھا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو ختم کردیا ہے، امریکا نے ایران کے ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کردیا، ایرانی نیوی اور فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کردیا، ایران کی عسکری قوت اور مواصلاتی نظام کو تباہ کردیا، حملہ نہ کرتے تو ایران دو تین ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا لیتا، ایران اب امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو ممالک نے کوئی مدد نہیں کی، ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، میں نے 25 سال پہلے بھی کہا تھا نیٹو کاغذی شیر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ ممالک پر حملے کر رہا ہے، ایران جنگ سے پریشان ہو کر خلیجی ممالک پر حملے کر رہا ہے، ایران نے خلیجی ممالک پر بمباری کی اور مشرق وسطی پر قبضے کا منصوبہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سمندری راستے سے منشیات امریکا آنے میں 98 فیصد کمی ہوئی، ہم نے 4 سے 6 ہفتوں میں نتائج حاصل کرنے کا اندازہ لگایا تھا، ایران میں مطلوبہ نتائج اندازوں سے پہلے حاصل کرلیے، جو آج ایران کے خلاف کیا ہے 47 سال پہلے ہونا چاہیے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button