اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران کا سعود ی عرب میں قائم امریکی بیس پر حملہ

تہران (اے ون نیوز)ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق کی 84 ویں لہر کے دوران سعودی عرب کے الخرج بیس میں موجود امریکی ایندھن فراہم کرنے والے جہازوں کی ایک بڑی تعداد اور لاجسٹک سپورٹ بیڑے کو تباہ کردیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 84ویں لہر شروع کردی گئی ہے اور اس دوران امریکی ایندھن بھرنے والی متعدد گاڑیوں اور ان کے لاجسٹک سپورٹ بیڑے کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی دہشت گردی حکومت کی جانب سے خطے کے ایئربیسز کو جارحیت کے لیے استعمال کیے جانے کے بعد پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے بحریہ کی مدد سے آپریشن کی 84ویں لہر کے دوران ایک خصوصی مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کیا۔

پاسداران انقلاب نے آگاہ کیا کہ ان کی فورسز نے دشمن کے اینٹی میزائل دفاعی نظام تباہ کردیا اور ٹھوس اور مائع ایندھن والے میزائلوں کے ساتھ الخرج بیس میں کامیابی سے داخل ہو کر وہاں موجود ایندھن بھرنے والے اور فضائی مدد فراہم کرنے والے بیڑے کو میزائلوں اور ڈرون کے بے دریغ حملوں سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مؤثر اور بھرپور کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے کئی بڑے اور بھاری ایندھن بھرنے والے اور معاون طیارے تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہو گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ حملوں کی اس لہر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے(آئی آر آئی بی) کے شہدا اور اس سے جڑے تمام مخلص کارکنوں کے نام کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button