اہم خبریںتازہ ترینسندھ

ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کا کیس، تمام ملزمان باعزت بری

دادو(اے ون نیوز) میہڑ کی امِ رباب چانڈیو کے والد تمندار مختار علی چانڈیو، دادا رئیس کرم اللّٰہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد اور دادا کے قتل سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے مقدمے میں نامزد سردار احمد خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو سمیت تمام 8 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ ہائی پروفائل قتل کیس طویل عرصے سے زیر سماعت تھا، جس میں ام رباب چانڈیو اپنے خاندان کے افراد کے قتل کے انصاف کے لیے قانونی جنگ لڑ رہی تھیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ثبوتوں اور شہادتوں کی روشنی میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہیں ہو سکا، جس کی بنیاد پر سردار احمد خان، برہان خان چانڈیو اور دیگر ساتھیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button