
تہران(اے ون نیوز)اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے منسلک سائبر گروپس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے پورے اسرائیل میں کم از کم 50 سیکیورٹی کیمروں کو کامیابی کے ساتھ ہیک کیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کیمروں کو ہیک کرنے کا مقصد ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی اور اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کا جائزہ لینا تھا تاہم یہ بات واضح نہیں کہ وہ کیمرے کتنی دیر تک استعمال کرتے رہے۔
سائبر ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ ان گروہوں نے کم از کم 50 اسرائیلی کمپنیوں اور اداروں کو ہیک کیا اور ان کا ڈیٹا صاف کردیا۔
ڈائریکٹوریٹ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرانکو کا کہنا تھا کہ کم از کم تین مخلتف گروپس نے سسٹمز میں گھس کر ڈیٹا کا صفایا کیا۔




