اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان اور چین کا مشرق وسطیٰ کے لئے 5 نکاتی مشترکہ منصوبہ

بیجنگ(اے ون نیوز)پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ میں امن و امان کے قیام کیلیے پانچ نکاتی مشترکہ امن منصوبہ پیش کردیا۔

بیجنگ میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک نے امن کے قیام کیلیے مشترکہ امن منصوبہ پیش کیا۔

جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی
پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ و خلیج میں تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے، جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا منصوبہ پیش کیا۔

جلد امن مذاکرات کا آغاز
دونوں ممالک نے زور دیا کہ ایران اور خلیجی ریاستوں کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کا تحفظ کیا جائے اور تمام فریقین پر تنازع کے پرامن حل کے لیے مذاکرات شروع کریں۔

طاقت کے استعمال اور دھمکی سے گریز کا مشورہ
دونوں ممالک نے زور دیا کہ کوئی بھی ملک طاقت کا استعمال یا دھمکی سے گریز کرے جبکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور غیر عسکری تنصیبات پر حملوں کو فوری طور پر روکا جائے۔

جوہری تنصیبات کا تحفظ کیا جائے
توانائی، پانی صاف کرنے کے پلانٹس، بجلی گھروں اور پرامن جوہری تنصیبات کے تحفظ پر بھی دونوں ممالک نے زور دیا ہے۔

آبنائے ہرمز پر آمد و رفت بحال کرنے کی تجویز
آبنائے ہرمز کو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک نے جہازوں اور عملے کی حفاظت یقینی بنانے اور تجارتی جہازوں کی محفوظ و جلد آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے منشور کی بالادستی
چین اور پاکستان نے کثیرالجہتی نظام کو فروغ دینے، اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر جامع امن فریم ورک تشکیل دینے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button