اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

ایران جنگ ہماری نہیں، برطانوی وزیراعظم کا ایک بار پھر دو ٹوک اعلان

لندن(اے ون نیوز)برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی صورت برطانیہ مشرق وسطیٰ جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا ایران امریکا جنگ ہماری نہیں، اس میں کسی صورت شامل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران جنگ کے اثرات ہمارے مستقبل کو متاثر کریں گے اس لیے ہم برطانیہ کو اس جنگ میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم آنے والی نسلوں کو محفوظ ملک دینا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے فارن سیکرٹری ییٹی کوپر سیاسی اور سفارتی اقدامات کے لیے کام کریں گے اور اس کے لیے وہ بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو اتحاد سے علیحدگی پر غور کرنے سے متعلق سوال پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہے کتنا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، ہمیں اپنے ملک کے مفاد میں فیصلہ کرنا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ اور فرانس کے ایران جنگ کا حصہ نہ بننے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جنگ ان کی نہیں تو روس یوکرین جنگ بھی ہماری نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا ہم سے تیل خریدو یا پھر آبنائے ہرمز جاکر خود تیل لے لو، امریکا اب کسی کی مدد نہیں کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button