اہم خبریںتازہ تریندنیا

دشمن کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا، حملہ کرنے والوں کے پاؤں کاٹ دیں گے، ترجمان ایرانی مسلح افواج کا سخت انتباہ

تہران(اے ون نیوز)امریکا کی دھمکیوں پر ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا سخت رد عمل سامنے آگیا۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نےکہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج اپنے ملک پر حملہ کرنے والوں کے پاؤں کاٹ دیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ ایران نےکبھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی باتوں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز نہیں کھولا جائے گا۔

ادھر ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا خطے میں میری ٹائم رجیم تبدیلی کی صورت میں ٹرمپ کا رجیم چینج کا خواب پورا ہوچکا ہے۔

ابراہیم عزیزی ٹرمپ کو مخاطب کرکے بولے آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی لیکن آپ کے لیے نہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط کردیا، دھمکی دی کہ جب تک آبنائے ہرمز نہیں کھلتی تب تک ہم ایران کو مکمل تباہ کردیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button