اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران نے ایک دن میں امریکہ کے 2 جدیدلڑاکا طیارے مار گرائے،ثبوت بھی پیش کر دیے

تہران(اے ون نیوز)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف 24 گھنٹوں کے اندر دو امریکی جدید F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں اس طرح جنگ کے دوران مجموعی طور پر تیسرا طیارہ ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی F-35 طیارے کو وسطی علاقے میں تباہ اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ فضا میں پرواز کر رہا تھا۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑاکا طیارے سے انخلا کرنے والے پائلٹ کی تلاش میں امریکی ریسکیو ٹیم کے جہاز کو بھی پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اس حوالے سے مبینہ ملبے کی تصاویر بھی جاری کیں اور کہا کہ طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس کے باعث پائلٹ کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تباہ ہونے والا دوسرا امریکی طیارہ ہے جسے ایران نے مار گرایا ہے۔

جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار 19 مارچ کو ایران نے امریکا کا ایف-35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا اور آج مزید دو طیارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم اس سے قبل کے حملے پر دعویٰ کیا تھا کہ تمام امریکی جنگی طیارے محفوظ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button