
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایک رات میں ہی ختم کیا جا سکتا ہے اور وہ رات منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے گزشتہ روز تاریخ کا بڑا اور اہم ریسکیو مشن سرانجام دیا، ہم نے ایران سے پائلٹ کو دن کی روشنی میں نکالا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں مشن کے دوران امریکی فوجیوں کو انتہائی قریب سے فائرنگ کا سامنا بھی ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پہلے ریسکیو آپریشن میں 21 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا، ایران میں دوسرے آپریشن میں 155 طیاروں نے حصہ لیا، ان 155 طیاروں میں 4 بمبار طیارے، 64 فائٹر طیارے، 48 ری فیولنگ ٹینکرز اور 13 ریسکیو ایئرکرافٹ شامل تھے، میں نے امریکی فوج کو آپریشن کرنے کا حکم دیا تھا، پائلٹ کی تلاش کے لیے ہمارے طیارے ایران کے اندر تک گئے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بہت خوب تھا ریسکیو آپریشن میں کوئی اہلکار تک زخمی نہیں ہوا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ روز کے مشن میں ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے، جدید امریکی ہیلی کاپٹروں کی کارکردگی نہایت شاندار رہی۔




