
منڈی بہاوالدین،پنڈی بھٹیاں،سوہدرہ،نوشہرہ ورکاں(اے ون نیوز)لیبیا تارکین وطن کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونےوالے13پاکستانی نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پھالیہ سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان بھی آنکھوں میں سنہرے خواب سجائے سمندر کی بے رحم موجوں کی نظر ہوگئے، 4 اپریل کو سمندر کے راستے لیبیا سے اٹلی جانےوالی تارکین وطن کی کشتی اٹلی کے ساحل کے قریب پہنچ کر سمندر میں ڈوب گئی،

کشتی میں سوار 105 افراد میں سے 30 افراد اٹلی حکومت کے پناہ کیمپ میں پہنچ گئے، 75 افرادکی تلاش کیلئے آپریشن جاری ڈنکی لگا کر لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی اٹلی ساحل کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب گئی اس حادثہ میں لاپتہ ہونےوالے 75 افراد میں تحصیل پھالیہ کے گاو¿ں ٹھٹہ کدیوالہ کے پانچ نوجوان طیب عباس، عرفان بشیر، تنویر صادق، فیضان ساجد ، رنمل شریف کا اقبال ارشد اور پنڈی لالہ کا سعد ظفر بھی تاحال لاپتہ ہیں جبکہ عمران اصغر گھمن اٹلی حکومت کے پناہ کیمپ میں پہنچ کر اہل خانہ کو حادثہ کی اطلاع دے دی لاپتہ افراد کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ۔

متاثرہ خاندانوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ ان کے پیاروں کو ریسکیو کر کے وطن واپس لایا جائے، پنڈی بھٹیاں کے پانچ نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا لیبیا کے ساحل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں میں ہارون، عاطف علی۔ سفیان۔ علی حمزہ اور رفاقت بھی شامل ہیں ، موضع نتھو لوک کے رہائشی چار بچوں کا باپ شہباز بھی جاں بحق ہو گیا ۔
ڈوبنے والوں کا کوئی پتہ نہیں کہ انکا کس علاقوں سے تعلق ہے یہ افراد ڈنکی کے ذریعے یونان جا رہے تھے جن میں سوہدرہ کے نواحی قصبہ علاقہ بیلہ موضع نتھو لوک کا رہائشی چار بچوں کا باپ شہباز بھی شامل تھا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق نواحی علاقے ڈیرہ پیر ماہی کا رہائشی شعیب اور گا¶ں فتحکی کا 22 سالہ سہیل عبداللہ تاحال لاپتہ ہیں جبکہ نوکھر کے دو نوجوان فاروق اور حسنین خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے ہیں فاروق نے اہل خانہ کو بتایا ہے کہ وہ اٹلی کے ایک جزیرے پر پہنچ چکا ہے اور حسنین بھی اس کے ساتھ ہے

حادثے کے باقی متاثرہ افراد بارے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں ڈوبنے والی کشتی لیبیا کے تاجورا علاقے سے روانہ ہوئی اور بوری آفشور کے قریب بحیرہ روم میں ڈوب گئی جس میں تقریباً 105 تارکین وطن سوار تھے ان میں سے 32 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دو لاشیں برآمد ہوئیں اور 70 سے زائد افراد لاپتہ ہیں بچ جانے والے افراد اور لاشیں اٹلی کے جزیرہ لمپیڈوسا منتقل کر دی گئی ہیں ۔




