
لندن(اے ون نیوز) معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اپنے حالیہ روپ کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں۔ ان کی نئی ویڈیوز اور تصاویر میں انہیں پہلے کے مقابلے میں کافی دبلا پتلا اورسمارٹ دیکھا جا سکتا ہے۔
حریم شاہ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ ایک بولڈ اور جدید لباس میں نظر آ رہی ہیں۔ اس نئی لک میں ان کی جسمانی تبدیلی (Weight Loss) واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ پاکستان کی ان چند ٹک ٹاکرز میں شامل ہیں جو اپنی ویڈیوز کے علاوہ سیاسی شخصیات کے ساتھ تعلقات اور مختلف تنازعات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ ان کا نیا اور سمارٹ روپ ان کی شخصیت میں ایک نئی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔




