اہم خبریںتازہ تریندنیا

برسلز میں پشتون آرگنائزیشن یورپ کا اجلاس، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو نوبل امن انعام دینے کا مطالبہ

برسلز (مرزا عمران بیگ )یورپی دارالحکومت برسلز میں پشتون آرگنائزیشن یورپ کا ایک اہم اجلاس چیئرمین نوید اختر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے اہم عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں صدر بیلجیئم ارب گل، زیر گل خان، راشد خان سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ شرکاء نے عالمی امن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو نوبل امن انعام کا اصل حقدار قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ انہیں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا جائے۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی میں مثبت کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے۔

مقررین نے کہا حالیہ عرصے میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے سفارتی سطح پر فعال کردار ادا کیا، جس کے تحت مختلف عالمی و علاقائی قوتوں کے ساتھ رابطے کیے گئے۔ ان کوششوں کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کو کم کرنا اور خطے میں ممکنہ تصادم کو روکنا تھا۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نے بیک ڈور ڈپلومیسی اور ثالثی کے ذریعے کشیدگی میں کمی لانے کی کوشش کی، جسے بین الاقوامی سطح پر ایک مثبت اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے اقدامات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں توازن، امن پسندی اور علاقائی استحکام کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عالمی سطح پر امن کے فروغ اور پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button