اہم خبریںتازہ ترینشوبز

رجب بٹ کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو، ایمان فاطمہ نے حقیقت بے نقاب کر دی

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان کے معروف مگر متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔ اپنے بیٹے کیوان سلطان کے ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیو ایک نئے اور سنگین تنازع کا باعث بن گئی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں رجب بٹ کو ایک بچے کے ساتھ دکھایا گیا، جسے صارفین نے ان کے بیٹے کی پہلی جھلک قرار دیا۔ تاہم ایمان فاطمہ نے اس ویڈیو کو مسترد کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایمان فاطمہ نے سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت بنائی گئی اور بعد میں جان بوجھ کر لیک کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ، ’یہ ویڈیو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ریکارڈ کی گئی اور پھر رجب کے قریبی حلقوں کی جانب سے جان بوجھ کر انٹرنیٹ پر لیک کی گئی۔ مقصد صرف اور صرف ہمدردی بٹورنا اور سوشل میڈیا پر اپنا بگڑا ہوا امیج درست کرنا تھا۔‘

ایمان نے انکشاف کیا کہ رجب نے پوڈ کاسٹ اور ذاتی ملاقاتوں میں یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو کئی سالوں تک میڈیا کی نظروں سے دور رکھیں گے، لیکن ویوز اور ریٹنگ کی خاطر ایک نجی ملاقات کو عوامی تشہیر میں بدل دیا گیا۔

ایمان فاطمہ نے اس صورتحال کو محض ایک خاندانی جھگڑا نہیں بلکہ ”بچوں کا استحصال“ قرار دیا۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ ایسے لوگ معاشرے کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں، جو اپنے بچوں کو بھی کانٹینٹ کا ذریعہ بنا دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button