
بارسلونا (آسر غفورسے )بارسلونا میں گلوبل سیٹیزن نیٹ ورک آفس کی شاندار افتتاحی تقریب پاکستانی کمیونٹی کا خوبصورت اکٹھ بن گئی ۔

تقریب میں مہمانوں کی آمد گلوبل سیٹیزن نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو مبین رشید کی جانب سے خوبصورت استقبال اور دوستوں کی جانب سے آفس کے افتتاح پر نیک خواہشات کا اظہار اور مبارکباد پیش کی ۔

پاکستان فورم اسپین کے صدر سید ذوالقرنین شاہ، معروف بزنس مین چوھدری امانت حسین مہر، چوھدری شعیب ورک،چوھدری آفتاب اشرف، چوھدری عمران اختر چھوکرکلاں، سوشلسٹ پارٹی کے راہنما حافظ عبدالرزاق صادق، پاک فیڈریشن اسپین کے ڈپٹی اسپیکر ایاز عباسی،محمد شہزاد بھٹی چوھدری شہباز احمد کٹھانہ، چوھدری عاصم گوندل، راجو الیگزینڈر، پروفیسر عظیم طاہر،نوید احمد اندلسی،راجہ شفیق کیانی، صحافی قمر فاروق،راحیل اکرم ایڈووکیٹ، صحافی جاوید مغل، صحافی طارق بھتی،احمد، منظور احمد،سمیت کمیونٹی کے دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.









