اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ
خیبر پختونخوا ،90 سالہ باپ اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے

ہزارہ(اے ون نیوز)خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ایک علاقے میں انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایک ہی دن باپ اور بیٹا دولہے بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق 90 سالہ غلام مصطفیٰ اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا، 90 سالہ غلام مصطفیٰ کی یہ تیسری شادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی شادی والے دن اپنےبیٹے کی دلہن لانے کاخواب رکھتا تھا۔
دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، 90 سالہ شخص کی بارات لاہور اور بیٹا کی بارات پشاورسےلائی گئی۔