
لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ شردع کر دیا،پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل ،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال.
اے ون ٹی وی کے مطابق لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری ہے،پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل شروع ہو گئی ہے،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جا رہا ہے.
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین 90 شاہراہ کے باہر پہنچ گئے،پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں نے احتجاجی مظاہرین کو روک لیا،واٹر کینن کے ذریعے پانی احتجاجی مظاہرین پر پھینکا جا رہا ہے،احتجاجی مظاہرین کی شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے.