اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکہ بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکہ بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو سمیت کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے،وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین نے ملک بدری، سرکاری برطرفیوں، اور غزہ و یوکرین جنگ سے متعلق پالیسیوں کی مخالفت کی۔

شرکاء نے فلسطینی پرچم لہرائے، "آزاد فلسطین” کے نعرے لگائے، اور یوکرین سے اظہار یکجہتی کیا،کچھ مظاہرین نے تارکین وطن اور یونیورسٹیوں کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نفرت، ناانصافی اور حقوق کی پامالی کو فروغ دے رہی ہے،مظاہرین نے آئندہ بھی مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button