اہم خبریںپنجابتازہ ترین

مدینہ منورہ میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ،پانچ جاں بحق

کھچی والا(اے ون نیوز)بہاولنگر کے عمرہ زائرین کی بس کو مدینہ منورہ میں حادثہ ،دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق،متعدد زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق مین ہائی وے روڈ کھچی والا کے معروف موٹر سائیکل مکینک استاد رمضان عرف جانی اپنی فیملی کے 5 ممبران کے ہمراہ حرمین شریفین میں عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں گئے ہوئے تھے ۔

مدینہ منورہ سے میدان بدر اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے بعد واپس مدینہ منورہ آ رہے تھے جب مسجد قباءکے قریب پہنچے تو انکی بس ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں محمد رمضان کی اہلیہ اور ہمشیرہ بھی موقع پر جاں بحق ہوگئیں اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے۔

قافلے کو لیکر جانے والے ڈاہرانوالا کے محمد رفیع بھی شدید زخمی ہیں۔ تمام زخمیوں اورجاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع بہاولنگر سے ہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button