
کراچی(اے ون نیوز)دنیا بھر میں معاشی بے یقینی اور سیاسی کشیدگی کے باعث سونے کی قیمت میں ایک بار پھر زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پہلی بار 3500 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد کچھ کمی ضرور آئی، مگر قیمتیں اب بھی تاریخی سطح پر برقرار ہیں۔