
اسلام آباد(اے ون نیوز)ایل او سی پر دو دہشتگرد ہلاک کرنے کا بھارتی جھوٹ بے نقاب،اے ون ٹی وی حقیقت سامنے لے آیا.
اے ون ٹی وی کے مطابق 23 اپریل 2025 کو ایل او سی کے علاقے سرجیور میں دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعوی جھوٹ نکلا،اس حوالے سے سرجیور کے مقامی رہائشیوں نے سچ سے پردہ اٹھادیا.
ایل او سی کے رہائشی سرجیور نے اے ون ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم صدیوں سے یہاں کے رہائشی ہیں اور مال مویشی چرانا ہمارا پیشہ ہے،اگر مال مویشی گم ہو جائے تو ہم اسے ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں.
سر جیور نے کہا ہمارے بزرگ ملک فاروق اور محمد دین جنکی عمریں 50 سے 60 سال کے درمیان تھیں ، ایل او سی کے قریب مال مویشی ڈھونڈنے گئے،دونوں بزرگوں کو بھارتی فوج نے شہید کر دیا .
نہتے افراد کو شہید کرنا بھارتی فوج کا وطیرہ اور ظلم ہے،دونوں بزرگوں کو دہشتگرد کہہ کر شہید کرنا سراسر ناانصافی ہے.