اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد سے زائد اضافہ، صدر مملکت نے آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 140 فیصد سے زائد اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا۔

تنخواہ، مراعات اور استحقاق ایکٹ 1975 میں ترامیم کے تحت وفاقی وزرا کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

آرڈیننس کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔اس اضافے کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں اراکین پارلیمنٹ کے برابر ہو جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button