اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سرگودھا میں قیامت کامنظر، گندم کے بھڑولےمیں دم گھٹنے سے4سگی بہنوں سمیت 6 بچیاں جاں بحق

سرگودھا(اے ون نیوز)سرگودھا کے نواحی چک نمبر 12، جناح کالونی میں 4 سگی بہنوں سمیت 6 معصوم بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں.

بتایا جاتا ہے کہ محنت کش یاسر علی کے گھر والے گندم کا بھڑولہ صاف کرکے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے، کے اس دوران بچیاں کھیلتے ہوئے بھڑولے جو کہ صفائی کے بعد ترچھا کر کے رکھا ہوا تھا کے اندرگئیں انہوں نے دروازہ بند کیا تو اسکی کنڈی لگ گئی ، جس کے باعث دم گھٹنے سے وہ جاں بحق ہو گئیں،جاں بحق ہونے والوں میں 8سالہ سمعیہ،6سالہ آمنہ،4سالہ سویرا،1سالہ دعا فاطمہ،7سالہ مریم،6سالہ سونیا شامل ہیں .

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں ، انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی،ان کی بروقت کارروائی اور سی پی آر کی کوششوں کے باوجود، بچوں کو بچانا ممکن نہ ہو سکاڈی پی او محمد صہیب اشرف کے فوری نوٹس میں آنے کے بعداے ایس پی کوٹمومن، ایس ایچ او کوٹمومن کے علاوہ فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی.

پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچیاں بھڑولہ میں کھیلتے ہوئے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو ئیں،تاہم ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ وقوعہ کی تمام پہلو¶ں سے تفتیش کی جا رہی ہے،بچوں کی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ان کے سوگوار اہلِ خانہ کے حوالے کر دیاواقعہ کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button