
لاہور(اے ون نیوز)پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے بھرپور کارروائیوں میں دشمن کی ایل او سی پر کئی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج نے چری کوٹ کے بالمقابل جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔
پاکستانی کارروائی کے نتیجے میں پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس پر بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی۔ بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔