
لاہور(اے ون نیوز(ملک کے تمام ایئرپورٹس فضائی آپریشن کے لیے کھلے ہیں،قطر ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا۔
قطر ایر کی پرواز کیو آر 604 دوحہ سے کراچی، علی الصبح 4 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی،قطر ایر کی واپسی کی پرواز کیو آر 605 کراچی سے روانہ ہو کر صبح 8 بجے دوحہ لینڈ کر گئی۔
قطر ایر کی دوسری پرواز کیو آر 610 بھی کچھ دیر قبل دوحہ سے کراچی لینڈ کر گئی،پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 روانہ ہو گئی۔
پی آئی اے نے صبح 7 بجے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 منسوخ کر دی،ایئر عربیہ، فلائی دبئی، ترکش ایئر لائن نے تاحال پروازیں بحال نہیں کیں۔
ایئر سیال، ایئر بلو، فلائی جناح کی اسلام آباد اور لاہور کی پروازیں روانہ ہو چکی ہیں۔