اہم خبریںتازہ ترین

چچا نے 3سالہ بھتیجے کو قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا،وجہ جان کرآپ کا خون کھول اٹھے گا

فیصل آباد(اے ون نیوز)فیصل آباد میں24 روز قبل 3 سال کے بچے کے اغوا اور قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بچے کے چچا نے ہی بھتیجے کو اغوا کیا اور قتل کرکے گٹر میں پھینک دیا، واردات کے بعد ملزم بھتیجے کے اغوا کے مقدمہ کا مدعی بن کربچے کی تلاش میں ساتھ رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شک ہونے پرملزم کو شامل تفتیش کیا تو اس دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ عامل نے کہا تھا کہ خاندان کےکسی بچے کی قربانی دوتو تمہارے بچے نہیں مریں گے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور عامل کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button