اہم خبریںتازہ تریندنیا

ہم آزاد ملک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے، سیز فائر کے اعلان پر بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں

ممبئی(اے ون نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کی چیخیں نکل گئیں۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد ارنب گوسوامی نے کہا کہ ہم آزاد ملک ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ کیسے ہمیں ڈکٹیشن دے رہا ہے ، امریکی صدر نے سیز فائر کا اعلان کر کے اپنے حدود سے تجاوز کیا ، ان کے پاس اس اعلان کا مینڈیٹ نہیں تھا، جب بھارت راضی نہیں ہے تو امریکی صدر کا خود سے اعلان کرنا نہیں بنتا تھا ۔

ارنب گوسوامی نے کہا کہ میں امریکی صدر کا احترام کرتا ہوں لیکن انہیں گراؤنڈ پر صورتحال کا نہیں پتہ ۔ ابھی تھوڑے دن پہلے امریکی صدر کہہ رہے تھے کہ وہ اس معاملے میں نہیں پڑیں گے اور اب وہ دونوں ملکوں میں سیز فائر کا اعلان کر رہے ہیں۔ میں امریکی صدر کے اس اعلان کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

امریکی صدر کو بیک ڈور چینل اور سفارتکاری کا نہیں پتہ ، رات کو کہاں پربات چیت ہوئی اور کس نے انہیں اس اعلان کا مینڈیٹ دیا ، میں ٹرمپ کے اس اعلان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button