پاکستانپنجابتازہ ترین

پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ فیصلے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم

 پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ فیصلے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی، سپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومتی اتحاد کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت شامل ہیں جبکہ ملک ندیم کامران، ملک احمد خان اور حسن مرتضیٰ اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے، مشاورت کیلئے اجلاس کل دوپہر دو بجے طلب کر لیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 2 نام فائنل کر کے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے نصیر خان کا نام ڈراپ کر دیا جبکہ دوسرے دونوں امیدواروں کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button