
ملتان(اے ون نیوز) شارجہ سے آنیوالے مسافر کے بیگ سے 32 آئی فون برآمد
ملتان ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والے مسافر کے سامان سے 32 قیمتی آئی فون برآمد کر لیے۔حکام کے مطابق، مسافر کے بیگ سے مزید 20 آئی فون کے خالی باکسز بھی برآمد ہوئے۔
مسافر کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے جو نجی ایئرلائن کی پرواز نمبر PA-813 سے ملتان پہنچا تھا۔کسٹمز حکام نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.