
اسلام آباد(اے ون نیوز)معرکہ حق میں تاریخی فتح،آج ملک بھر میں یو م تشکر منایا جا رہا ہے۔
صبح کا آغازوفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
پاک فوج کے جوانوں کے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے فضاء گونج گئی۔تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
یو م تشکر کی مرکزی تقریب آج پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی ۔وزیراعظم محمدشہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گےجبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس بھی شرکت کریں گے۔