اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دفع ہوجا،میں تمہیں گولی مار دوں گا، مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو لال مسجد سے نکال دیا..ویڈیو

اسلام آباد (اے ون نیوز) وفاقی دارالحکومت کی مشہور لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز نے بدنام زمانہ مفتی عبدالقوی کو اس وقت لال مسجد سے نکال دیا جب وہ دارالافتاء میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز ہاتھ میں رائفل پکڑے ہوئے ہیں اور اپنے گارڈز کے ساتھ دارالافتاء کی طرف جا رہے ہیں۔ جاتے ہی انہوں نے مفتی عبدالقوی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا "میں اسے گولی مار دوں گا، یہ بد معاش ہے۔

” انہوں نے دارالافتاء کے لوگوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "آئندہ جو بھی اس کے ساتھ بیٹھا میں اس کا علاج کروں گا، یہ انسان نہیں ہے۔ یہ جہاں ملے اس کو کوڑے لگائے جائیں، اس بدمعاش کو، یہ خود کہتا ہے میں نے بہت ساری شادیاں کی ہیں، نیا دین بنایا ہے اس نے۔”

جب یہ واقعہ پیش آیا تب مفتی عبدالقوی دارلافتاء میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔ مولانا عبدالعزیز کے آنے کے بعد وہ اٹھ کر چل دیے اور فون کان کو لگالیا۔ اس دوران مولانا عبدالعزیز نے انہیں ہاتھ سے باہر نکلنے کا اشارہ کیا اور کہا ” چل نکل یہاں سے، دفع ہوجا، آئندہ لال مسجد میں آپ نے نہیں آنا، اگر آپ لال مسجد میں آئے تو میں آپ کو یہاں باندھ کر کوڑے لگواؤں گا۔”

مولانا عبدالعزیز کی گرج چمک کے بعد مفتی عبدالقوی جلدی میں باہر نکلے لیکن جلد ہی دوبارہ اندر آگئے کیونکہ وہ اپنا بیگ بھول گئے تھے۔ انہوں نے اپنا بیگ اٹھایا اور وہاں سے چلتے بنے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور ویڈیو کب کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button