اہم خبریںتازہ تریندنیا

پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا تعلق بی جے پی سے نکلا

نئی دہلی(اے ون نیوز)پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب ،پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا تعلق بی جے پی سے نکلا .

تفصیلات کے مطابق17 مئی کو گرفتار کی جانے والی ہریانہ کی ٹریول یوٹیوبر جیوتی ملہوترا بی جے پی کی کارکن نکلی، جیوتی ملہوترا کو کچھ دن قبل پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، مودی سرکار کا الزام ہے کہ جیوتی نے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطہ رکھ کر حساس معلومات فراہم کیں.

ذرائع کے مطابق اس کے برعکس گرفتار خاتون بی جے پی ہریانہ سے وابستہ ہیں اور متعدد بار بی جے پی کے ایونٹس میں شریک ہو چکی ہیں، بھارتی بارڈر کراس کرنے پر بی ایس ایف جوان نے جب شناخت پوچھی تو جیوتی نے خود کو ہریانہ بی جے پی سے بتایا.

بی ایس ایف جوان نے "بی جے پی ہی چاہیے” کہہ کر خاتون سے جانچ پڑتال چھوڑ دی، بی ایس ایف جوان کا جانچ پڑتال نہ کرنا اور چھوڑنا بی جے پی کا شاخسانہ لگتا ہے، جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے بعد ان کے ویلاگ کی تہہ تک عوام پہنچ چکے ہیں اور مودی کی فالس فلیگ گرفتاری بے نقاب ہو چکی ہے.

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جیوتی ملہوترا کی فالس فلیگ گرفتاری کا پردہ عوام نے چاک کر دیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھارتی عوام نے مودی اور جیوتی ملہوترا کو آڑے ہاتھوں لیا، جیوتی ملہوترا کا ویلاگ ثابت کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کی قریبی کارکن اور سپورٹر ہے.

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مودی کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور فالس فلیگ سازش ہے، جیوتی ملہوترا نے اپنے انسٹاگرام پر صرف مودی اور بی جے پی کو فالو کر کے واضح کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی کی کارکن ہی ہے، جیوتی ملہوترا کو پاکستان کا جاسوس قرار دے کر مودی کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور فالس فلیگ سازش بے نقاب ہو گئی.

دفاعی ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا پر عوامی بیداری نے مودی کی فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ چاک کر دیا، بی ایس ایف کی جانچ میں غفلت، تضاد اور سازش میں ملوث خاموشی، مودی سرکار کی گھناؤنی سازش کی قعلی کھل گئی،یوٹیوبر کی جعلی گرفتاری میں مودی سرکار کی سازشی چالیں کھل گئیں ،بھارتی جاسوسی سازش کی اصل حقیقت بے نقاب، پاکستان پر مودی کی فالس فلیگ مہم ناکام ہو گئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button