اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

فیصل آباد ، شالیمار ایکسپریس ٹرالی سے جاٹکرائی

فیصل آباد(اے ون نیوز)فیصل آباد کے قریب ساہیانوالہ میں شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پرپیش آیا جہاں ٹرین ریلوے ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرین کے قریب آنے پر ڈرائیور ٹرالی کو الگ کرکے ٹریکٹر لے کر بھاگ گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرین ریلوے لائن سے اتر کر دور گرگئی اور حادثے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کے انجن سمیت 10 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جب کہ حادثے میں 10 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں ساہیانوالہ سے سالار وآلہ تک کا ریلوے ٹریک بھی ٹوٹ گیا جب کہ فیصل آباد سےلاہور اور وزیرآباد کے لیے تمام ریلوے ٹریفک بند کردی گئی ہے، حادثے کی جگہ پر بحالی کا کام جاری ہے اور ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button