اہم خبریںتازہ ترینکھیل

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، 427 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم صرف 2 رنز پر ڈھیر

لندن(اے ون نیوز)لندن میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جب رچمنڈ سی سی کلب کی پوری ٹیم 427 رنز کے تعاقب میں صرف 2 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

رچمنڈ کرکٹ کلب کی فورتھ الیون صرف دو رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جن میں سے صرف ایک رن بیٹر (بلے باز) نے بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ناقابلِ یقین واقعہ ہفتے کے روز مڈل سیکس کاؤنٹی لیگ کے ایک میچ میں پیش آیا، جہاں رچمنڈ کو 427 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف درپیش تھا۔ لیکن رچمنڈ کے بلے باز صرف 5.4 اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئے، جو کرکٹ کے اعداد و شمار کی تاریخ میں ایک نئی مثال بن گئی۔

اس سے قبل نارتھ لندن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رچمنڈ کے بولنگ اٹیک کو چاروں طرف مارا، اور 45 اوورز میں 426 رنز بنا کر صرف 6 وکٹیں گنوائیں۔ یہ رن ریٹ اور پہاڑ جیسا ہدف رچمنڈ کی ٹیم پر اس قدر حاوی ہوا کہ وہ جواب میں کوئی مزاحمت نہ کر سکی۔

جب رچمنڈ کی بیٹنگ کا آغاز ہوا تو کھلاڑی پچ پر تھوڑی دیر بھی نہ رک سکے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئی۔ دس میں سے آٹھ بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اسکور کارڈ پر صرف ایک رن بیٹر نے بنایا، جبکہ دوسرا رن وائیڈ گیند کی بدولت دیا گیا۔

رچمنڈ کرکٹ کلب نے ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی شکست پر شرمندگی کا اظہار کیا، لیکن ساتھ ہی دیگر ٹیموں کی جیت کا ذکر کر کے کچھ عزت بچانے کی کوشش کی۔

انہوں نے لکھا کہ صورتحال کی بہت سی پرتیں ہیں، مگر یہ نتیجہ فخر کا باعث نہیں! ہماری دوسری، تیسری اور پانچویں ٹیمیں جیت گئیں۔

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ دیکھ کر شائقین بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button