اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے.

خواجہ آصف نے کہااس خصوصیت کی ایک واضح مثال عارف علوی ہیں، عارف علوی صدارت کی کرسی سے چمٹے رہے، ان کی پارٹی اعتماد کا ووٹ ہار گئی،عارف علوی نے اپنے دور صدارت میں ہونے والے انتخابات کو ‘دھاندلی شدہ انتخابات’ قرار دیا.

اگر فنڈز واقعی غلط استعمال ہوئے تھے، تو عارف علوی نے آواز نہیں اٹھائی، عارف علوی کے پاس دو سال کا وقت تھا کہ وہ عزت کے ساتھ مستعفی ہو جاتے، عارف علوی بے شرمی کے ساتھ اقتدار سے چمٹے رہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button