
واشنگٹن(اے ون نیوز)واشنگٹن سٹیٹ میں ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں اڑ گئیں.
یہ مکھیاں ایک بڑے ٹرک میں موجود تھیں، جو 70 ہزار پاؤنڈ وزن کے چھتے لے جا رہا تھا،واشنگٹن اسٹیٹ کے شمال مغربی کونے میں انوکھا الرٹ جاری کیا گیا.
الرٹ کے مطابق، اب 250 ملین مکھیاں آزاد ہیں،مکینوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے
مکھیاں جھرمٹ بنا سکتی ہیں، جو خطرناک ہو سکتا ہے.
ریسکیو ٹیموں کو بھی مکھیاں کاٹ چکی ہیں،ماہر شہد پالنے والوں کے ساتھ مل کر مکھیاں قابو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے.