اہم خبریںتازہ تریندنیا

بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی، کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

ڈھاکہ(اے ون نیوز)بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور بانی کہلانے والے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی نوٹوں سے ہٹا دی گئی ہے۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ سال طلبہ کے ملک گیر احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد کی 16 سالہ مطلق العنان حکمرانی کا خاتمہ اور بھارت فرار ہونے کے بعد دوسری بڑی تبدیلی رونما ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے نئی سیریز اور ڈیزائن کے نوٹ جاری کیے ہیں، جن میں ماضی کی طرح شیخ مجیب کی تصویر کے بجائے ملک کے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے ابتدائی طور پر 20 اور 50 اور 1000 ٹکہ مالیت کے نوٹ جاری کیے ہیں اور ان میں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہذف کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش جو نئے نوٹ شائع کر رہا ہےان میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم بنگلادیش کی عبوری حکومت نے کرنسی نوٹوں میں تبدیلی کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button