اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 17 سالہ خاتون ٹک ٹاکر قتل

اسلام آباد(اے ون نیوز)چترال سے تعلق رکھنے والی معروف انفلوئینسر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق دارالحکومت اسلام آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے۔ چترال سے تعلق رکھنے والی معروف انفلوئینسر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا۔

ثنا یوسف کو اسلام آباد کے علاقے جی-13 میں ان کے عزیزوں کے ہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ثنا یوسف کا تعلق اپر چترال کے علاقے چوئنج سے تھا اور وہ مشہور سماجی کارکن اور تحریک تحفظ حقوق چترال کے سرگرم رُکن یوسف حسن کی صاحبزادی تھیں۔

مقتولہ نے نہایت کم عمری میں بطورِ کانٹنٹ کریئٹر نام کمایا اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زائد تھی۔ مقتولہ کا تعلق اپر چترال کے علاقے چوئینچ مستوج سے تھا، مرحومہ بچی کی اج سالگرہ تھی ۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نے مقتولہ کے گھر آ کر اُس پر دو فائر کیے اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

https://www.facebook.com/reel/1254568512860684

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button