
اسلام آباد (اے ون نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں کل سے 9 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی کل سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
آج شام سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا متوقع ہے۔
کل شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر بھی آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں آندھی، جھکڑ چلنے کا خدشہ ہے۔
7 جون سے 9 جون تک عید پر دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔