اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملزم کی وہ غلطی جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا،ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس میں اہم انکشاف

اسلام آباد (اے ون نیوز) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل مقتولہ کا فون بھی ساتھ لے گیا اور یہی اس کی گرفتاری کی وجہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق قتل ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کو جدید طریقۂ کار کے تحت آگے بڑھانا شروع کیا۔ مقتولہ کے موبائل فون کی سی ڈی آر نکلوائی گئی تو 37 لوگوں کی 300 کالز کو ٹریس کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا اور یہی اس کی غلطی ثابت ہوئی۔ پولیس پہلے 12 گھنٹوں کے دوران ہی اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ اصل ملزم فیصل آباد فرار ہوچکا ہے، کیونکہ ملزم عمر اور مقتولہ ثنا ءکے موبائلز کی کوکیشن ایک ہی جگہ کی آر ہی تھی۔ بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم احتیاطی تدبیر کے طور پر مقتولہ کا موبائل لے کر گیا کہ کہیں اس کی موبائل میں کوئی تصویر وغیرہ نہ بن گئی ہو لیکن وہی موبائل اس کی گرفتاری کا سبب بن گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button