اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانےوالا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 242 افراد سوار تھے..ویڈیو

احمد آباد(اے ون نیوز)بھارتی شہر احمد آباد میں ایک مسافر بردار طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ گرگیا ہے جس میں 242 افراد سوار تھے جن میں 232 مسافر اور عملے کے 12 ارکان شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرتے وقت طیارہ گرگیا جب کہ طیارے کے گرنے کے مقام پر دھواں بھی اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا اور حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ کردی گئی ہے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button