اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران پر حملے سے پہلے امریکہ کو کیا بتایا تھا؟نیتن یاہو کا انکشاف

تل ابیب (اے ون نیوز) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ایران پر ہونے والے حالیہ حملے کے بارے میں امریکہ کو پہلے سے آگاہ کیا گیا تھا، اور ٹرمپ انتظامیہ کو اس کارروائی کا پیشگی علم تھا۔

نیتن یاہو نے کہا، ’’ہم نے انہیں پہلے ہی بتا دیا تھا، انہیں اس حملے کا علم تھا۔‘‘

سی این این کے مطابق یہ بیان ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو کے ذریعے جاری کیا گیا جس میں نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے یہ قدم اٹھایا، تاہم امریکہ اس پر کیا ردعمل دیتا ہے، یہ صدر ٹرمپ پر منحصر ہے۔ نیتن یاہو نے کہا، ’’اب وہ کیا کریں گے، یہ صدر ٹرمپ پر ہے، وہ خود آزادانہ فیصلے کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’میں ان کی طرف سے بات نہیں کروں گا۔ وہ خود بہت موثر انداز میں اور مضبوط لہجے میں بولتے ہیں۔ انہوں نے واضح کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی اسے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت دی جانی چاہیے۔‘‘

نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکہ کے ممکنہ کردار پر عالمی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button