اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

اس بار ہم اڈیالہ ہتھیار لیکر جائیں گے، ہم پر گولیاں چلیں تو ہم بھی ٹھوکیں گے، علی امین گنڈا پور کی دھمکی

پشاور(اے ون نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ اس بار ہم اڈیالہ ہتھیار لیکر جائیں گے اور گولیاں ہم پر چلیں تو ہم بھی ٹھوکیں گے۔

پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب میں علی امین گنڈاپور کا کہناتھاکہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں جس اسلامی ملک پر حملہ ہوگا وہ ناقابل برداشت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم پر امن نہیں رہے، ڈنڈا مارو گے تو ہم بھی ڈنڈا ماریں گے، گولی ماروں گے تو گولی ماریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ’جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کال دی تو کے پی کے عوام فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں، ابھی بھی ایسا ہی ہوگا، خان صاحب اس دفعہ ہم آئیں گے اور اڈیالہ جائیں گے، ہتھیاروں کے ساتھ آئیں گے، اگر گولی ماری تو ایک کے بدلے میں دو گولیاں ماریں گے بلکہ ماریں گے نہیں ٹھوکیں گے‘۔

اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے استفسار کیا کہ ہاتھ اٹھا کر بتاؤ۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ 22 جون کو سب نے اپنی تحصیل میں نکلنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button