اہم خبریںتازہ تریندنیا

خامنہ ای کو قتل کرنے سے جنگ ہمیشہ کیلیے ختم ہوجائے گی، نیتن یاہو کا اصرار

تل ابیب(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسترد کیے جانے کے باوجود ڈھٹائی پر مُصر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کو تنازع کا حل بتایا ہے۔

اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کردینے سے جنگ میں شدت نہیں آئے گی بلکہ یہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نیتن یاہو نے اس امکان کو رد کرنے سے انکار کردیا کہ اسرائیل خامنہ ای کو نشانہ نہیں بنائے گا۔

نتن یاہو نے کہا کہ ایران ہمیشہ کے لیے جنگ چاہتا ہے۔ وہ ہمیں ایٹمی جنگ کے دہانے پر لے آیا ہے۔ اسرائیل جو کر رہا ہے، وہ اس کی جارحیت کا خاتمہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پچاس برسوں سے ایران کی جنگ دیکھ رہے ہیں۔ برائی کی قوتوں کا مقابلہ کر کے ہی امن حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔

جب نیتن یاہو سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو ویٹو کرنے پر سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہم وہ کر رہے ہیں جو ہمیں کرنا ہے۔ میں تفصیلات میں نہیں جاؤں گا۔

انھوں نے واضح کیا کہ اسرائیل ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو پہلے ہی نشانہ بنا چکا ہے اور ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے وہ سب کچھ کرے گا جو ضروری ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button