اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسلحے کی تازہ کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

تل ابیب (اے ون نیوز) ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد سے امریکہ کی جانب سے اسلحے اور جنگی ساز و سامان کی ترسیل جاری ہے اور آج اسرائیل میں مزید فوجی کارگو طیارے لینڈ ہوئے ہیں، جن میں جدید ہتھیار اور جنگی ساز و سامان موجود ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے بتا یا ہے کہ یہ اسلحہ نہ صرف جاری جنگی کارروائیوں کو سہارا دینے کے لیے استعمال ہوگا بلکہ اسرائیل کے اسلحہ ذخائر میں توسیع کے لیے بھی ضروری ہے تاکہ طویل مدتی تنازع کی صورت میں تیاری برقرار رکھی جا سکے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حالیہ مرحلے میں 14 طیارے پہنچ چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button